• news

پیرو مےں چمگادڑ کے کاٹنے سے 12 بچے ہلاک، ہیلتھ ایمرجنسی نافذ

لےما (آئی اےن پی) جنوبی امریکی ملک پیرو میں چمگادڑ کے کاٹنے سے 12بچے ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد کو ہسپتال منتقل کردےا گےا ، حکومت نے صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کر دی ۔ غےر ملکی مےڈےاکے مطابق پےر و مےں 12 بچے خون پینے والی چمگادڑ کے کاٹنے سے موت کے منہ میں چلے گئے۔پیرو کے شمالی خطے لوریٹو میں خون پینے والی چمگادڑوں کے کاٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے ، ہلاکتوں کی تعداد 12 ہو گئی ہے جبکہ متعدد افراد ہسپتال میں منتقل کر دیئے گئے ہیں جہاں انکو طبی امداد دی جا رہی ہے۔
پیرو

ای پیپر-دی نیشن