پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں آزادی نے بھٹو دور کی پابندیوں کی یاد دلا دی
جمعہ کو رےکوذےشن پر طلب کردہ قومی اسمبلی کا سےشن شروع ہو گےا غالب نے کےا خوب کہا تھا تھی خبر گرم کہ غالب کے اڑےں گے پرزے دےکھنے ہم بھی گئے تھے پہ تماشا نہ ہوا عام تاثر تھا آج قومی اسمبلی میں اجلاس مےں قومی اسمبلی کے اجلاس مےں وفاقی وزےر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو اپنا ہدف بنائےں گے لےکن وہ حکومت پر گرجے اور برسے تو سہی لےکن اپنے او پر لگائے کے الزامات کی صفائی پےش نہ کی بلکہ” خاموشی“ اختےار کر رکھی بہرحا سےد خورشےد شاہ کو حکومت کے خلاف کھل کر بات کرنے کا موقع ملا اگر سےد خورشےد شاہ نے پےلز پارٹی کے بانی ذولفقار علی بھٹو کے دور مےں اس انداز مےں تقارےر کرتے تو ان کا ان کام سےاسی انجام مختار رانا ، ملک اسحق ٰاوراحمد رضا قصوری جےسا ہو سکتا تھا لےکن ان کو نواز شرےف حکومت مےں جس قدر آزادی حاصل ہے وہ اس کا تصور نہےں کر سکتے ان کے جی مےں جو آتا ہے وزےر اعظم محمد نواز شرےف کو سنا دےتے ہےں ےہی حالت سےنےٹ مےں قائد حزب اختلاف چوہدری اعتزاز احسن کی ہے بعض اوقات سےاسی اخلاق کی بھی پروا نہےں کرتے ۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم پارلیمنٹ میں آتے ہیں نہ ہی کوئی اہم فیصلہ پارلیمنٹ میں کیا جاتا ہے‘ جب کسی بحران میں پھنس جائیں پھر انہیں پارلیمنٹ یاد آتی ہے‘ پارلیمنٹ کو اہمیت نہ دینے سے خطرناک سازشیں جنم لیتی ہیں‘ ہم نے پارلیمنٹ کو اہمیت دیکر پانچ سال کی مدت اقتدار پوری کی‘ قطر میں بیٹھا اےک شخص ایل این جی کی ڈیل کروا رہا ہے‘ تاپی اور ایران گیس پائپ لائن کا آغاز ہم نے کیا کریڈٹ مسلم لےگ(ن) لے رہی ہے‘ وزیراعظم ایوان میں نہ آتے تو پھر اس کی پارٹی کے ارکان بھی ایوان میں نہیں آتے۔ ملتان کے عوام میٹر بس منصوبے سے خوش نہیں یوسف رضا گیلانی کی تعمیر و ترقی کے نشان مٹانے کے لئے ملتان میں میٹرو شروع کی گئی ہے وفاقی قزےر داخلہ دونوں قائدےن حزب اختلاف کے چڑھائے ہوئے ادھار کو اتارنے کی پوری تےاری کر کے بےٹھے ہےں جس روز چوہدری نثار علی خان کو ادھار اتارنے کا موقع ملا وہ پارلےمانی تارےخ کا ےادگار دن ہو گا بہر دونوں اطراف سے مصلحت کا مظاہرہ کےا جا رہا جس کے باعث ”سےاسی ٹاکرہ“ نہےں ہو رہا چوعہدری نثار علی خان نے اپنے مزاج کے منافی وزےر اعظم محمد نواز شرےف کے حکم کی تعمےل کر کے جوابی گولہ باری ترک کردی ہے اگر پےپلز پارٹی کی طرف سے خلاف ورزی ہوئی تو وہ چوہدری نثار علی خان کی تےر اندازی کا مظاہرہ دےکھ لے گی ۔قومی اسمبلی کے اجلاس مےں قائد حزب اختلاف سےد خورشےد شاہ کیپی آئی اے کی نجکاری،اور پٹرولےم مصنوعات کی قےمتوں مےں مناسب کمی نہ کر نے کے خلاف تقرےر کے دوران اےوان تقرےر کے دوران وفاقی وزر اء شےخ آفتاب ،سائرہ افضل تارڑ،ح،شاہد خاقان عباسی ،برجےس طاہر،کامران مائےکل ،سردارمحمد ےوسف اور طارق فضل چوہدری سمےت حکومتی اراکےن خوش گپےوں مےں مصرف رہےح اور انکی تقرےر کو نظر اندا ز کرتے رہے،جبکہ خطاب کے دوران سپےکر اےاز صادق اور تحرےک انصاف کے پارلےمانی لےڈر شاہ محمود قرےشی اےوان سے چلے گئے ۔ سردار ایاز صادق ”پتا “ نکلوانے کے بعد اےوان آئے اور اپوزیشنپر ہاتھ باری رکھا “ ڈاکٹر نفیسہ شاہ کو ڈانٹ ہی دےا ” آپ سوال کریں تقریر نہیں‘ وقفہ سوالات کے دوران وزارت مواصلات کے حوالے سے سوال پر سپیکر نے کہا کہ ”وزارت سے کوئی آیا ہوا ہے“ شیخ رشید نے کہا کہ ”شیخ آفتاب موجود ہیں جو کہ ہر مرض کی دوا ہیں“ سپیکر نے کہا کہ ”آپ دونوں شیخ ہیں آپس میں ایک دوسرے کو بہتر سمجھتے ہیں“۔ سپیکر نے کہا کہ پتا نکوانے کے بعد انسان ٹھنڈا ہوجاتا ہے اور پتہ اپوزیشن کے دوستوں کے لئے نکلوایا ہے“ سےنےٹ مےاں رضا ربانی نے بطور چےئر مےن سےنےٹ حکومت سے گھر کی تعمےر کےلئے 10کروڑ روپے مانگنے کے حوالے سے خبروں کی تردےد کر تے ہوئے کہا ہے کہ بطور چےئر مےن سےنےٹ حلف اٹھانے کے بعد مجھے برےفنگ دی گئی کہ چےئر مےن سےنےٹ کےلئے منسٹرز انکلےو مےں پلاٹ خالی پڑا ہے جس پر آئندہ کچھ عر صے تک گھر کی تعمےر شروع کر دی جائے گی مگر مےں نے گھر کی تکمےل کا عمل روک دےا اور ہداےت کی کے مےر ے بطور چےئر مےن سےنےٹ رہنے تک ےہ گھر تعمےر نہےں ہو گا ۔ حکومت کی جانب سے قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ سے بھی ایجنڈے کے بغےر پی آئی اے کو پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی بنانے کا بل منظور کروانے کی کوشش ناکام ہو گئی، چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے بل کو قوانین سے ہٹ کر ایجنڈے پر رکھنے سے انکار کر دےا اور کہا کہ” رولز کے مطابق کسی بھی بل اور ایجنڈے پر رکھنے کےلئے وزارت پارلیمانی امور کو ایک دن قبل آگاہ کرنا چاہیے تھا، قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بل کو ایجنڈے پر نہیں رکھ سکتے“ ۔وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سنیٹرپرویز رشید نے کہا ہے کہ اورنج لائن ٹرین منصوبے سے قومی ورثہ کو نقصان نہیں ہوگا‘ اپوزیشن قومی مفاد کے منصوبوں میں رکاوٹ نہیں ڈالنی چاہئے، وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی دھڑلے سے بات کی اور اپنے آپ کو رفرنس کے لئے پےش کر دےا انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں سب سے کم پیٹرول کی قیمت پاکستان میں ہے بھارت میں سو روپے،بنگلہ دیش میں ایک سو تیس روپے ہے جبکہ موجودہ دور حکومت میں فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں اکتالیس روپے تک کی کمی کی گئی۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ حکمران خود بھی ٹیکس نہیں دیتے ہیں اس لئے براہ راست ٹیکس لگانے کا رجحان ہی نہیں ہے ۔ سینیٹر حمد اللہ نے کہا کہ سیاستدان شادی کےلئے انٹرویو دے رہے ہیں پتہ نہیں میرا کا کیا بنے گا۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ مولانا کا مطلب میرا نہیں بلکہ میرا ہے کہ ان کا کیا بنے گا۔چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 90 دن میں بلانے کی رولنگ دے دی ہے سےنےٹ کے تےسرے اجلاس مےں ےہ ان کی تےسری رولنگ ہے ۔