داعش پاکستان کیلئے خطرہ نہیں بن رہی: ایجنسیاں
لاہور(جواد آر اعوان، دی نیشن رپورٹ) چند دیگر سکیورٹی ایجنسیوں کا کہناہے کہ آئی بی کے سر براہ کی اس رپورٹ میں صداقت نہیں کہ پاکستان میں داعش خطرہ بن رہی ہے، رپورٹ صداقت پر مبنی نہیں ، ہو سکتا ہے۔ آئی بی سر براہ کے ذرائع کی داعش کے ارکان سے براہ راست رسائی نہ ہو داعش کے حوالے سے آئی بی سر براہ کے دعوﺅں کی تفتیش کے دوران دیگر سکیورٹی ایجنسیوں کے ذرائع کا کہنا ہے کالعدم تنظیموں کے سہولت کاروں ،ہمدردوں اور ساکت سیلز کی چھان بین سے یہ ظاہر ہوا ہے کہ داعش پاکستان کیلئے خطرہ نہیں بن رہی۔ ذرائع کا کہنا ہے حزب التحریر سے ٹوٹنے والا بنا گروپ ”صوت الامت “علی داعش اور حزب التحریر سے کنفیوژ ہے اس نئے گروپ میں کسی دوسرے گروپ کے لئے کوئی جگہ نہیں ” صوت الامت“ کے ارکان چند تعلیمی اداروں اور صحت مراکز سے پکڑے گئے تھے، امت گروپ کے ارکان چھوٹی دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ داعش کی حمایت سے پاکستانی سرزمین پر ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ داعش افغانستان میں موجود ہے اور اس نے وہاں آپریشن کے لئے اپنے مالیاتی ذرائع استعمال نہیں کئے۔کہا جاتا ہے داعش مالیاتی لحاظ سے بھی مضبوط ہے اگر وہ پاکستان پر قبضے کیلئے اتنی سنجیدہ ہے تو اس نے یہاں اپنے نام نہاد ارکان کی مالیاتی حمایت کیوں نہیں کی۔ یاد رہے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار بھی پاکستان سر زمین پر داعش کے آپریشنز کے حوالے سے رپورٹس مسترد کر چکے ہیں۔
ایجنسیاں/ داعش