• news

میونخ میں وزیر دفاع خواجہ آصف سے ایرانی وزیر خارجہ اور چینی نیشنل پیپلز کانگریس کی عہدیدار کی ملاقاتیں

میونخ (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف سے میونخ میں سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف اور چینی نیشنل پیپلزکانگریس کی مادام فونیگ نے ملاقات کی۔ نجی ٹی وی کے مطابق خواجہ آصف نے بتایا کہ ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال کیا گیا جواد ظریف نے ایران سعودی عرب کشیدگی میں کمی کیلئے وزیراعظم نواز شریف کے کردار کو سراہا اور پاکستان کی امن کیلئے کوششوں کی تعریف کی گئی۔ مادام فونیگ کے ساتھ پاک چین دوطرفہ تعلقات، افغانستان میں امن کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقاتیں

ای پیپر-دی نیشن