سیاچن سے فوجوں کی واپسی، پاکستان کو چند بنیادی شرائط ماننا ہوں گی: بھارتی کمانڈر
نئی دہلی/ جموں (آئی اےن پی )بھارت کی شمالی کمان کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف لیفٹیننٹ جنرل ڈی ایس ہوڈا نے واضح کےا ہے پاکستان کی جانب سے سےاچن سے فوجوں کی واپسی کی تجوےز پر صرف اسی صورت مےں عمل درآمد ہوسکتا ہے جب پاکستان بھارت کی کچھ بنےادی شرائط کو تسلےم کرلے جو اسکے لےے قابل قبول نہےں ہےں۔ جمعہ کو لیفٹیننٹ جنرل ڈی ایس ہوڈا نے پرےس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ہمار ا موقف واضح ہے اگر ہم سےاچن سے فوجوں کے انخلا پر بات کرےں گے تو پہلے اصل زمےنی پوزےشن جہاں پر آج ہم ہےں اور جہاں ہماری پوسٹےں ہےں اسکی پاکستان کو توثےق کرنا پڑے گی۔ بعض شرائط پاکستان کو قبول نہےں ہےں اسی لےے کوئی معاہدہ طے نہےں پاسکا اس بارے مےں مذاکرات جاری ہےں۔ واضح رہے سےاچن پر برفانی تودے کی زد مےں آکر 10 بھارتی فوجےوں کی ہلاکت کے بعد نئی دہلی مےں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے دونوں ممالک کی جانب سے سےاچن سے فوجوں کی واپسی کے لئے معاہدے کی تجوےز پےش کی تھی۔
بھارتی کمانڈر