• news

لاہور میں 2 دہشت گرد، پشاور اور کوئٹہ میں 6 سہولت کاروں سمیت 36 مشتبہ افراد گرفتار، نقشے جدید آلات، یونیفارم برآمد

لاہور + پشاور + کوئٹہ (نامہ نگار + آن لائن)کاو¿نٹر ٹےررزم ڈےپارٹمنٹ نے باٹا پور کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 2 مبینہ دہشت گردوں کو حراست میں لیا ہے۔ انٹیلی جنس رپورٹ پر سی ٹی ڈی نے کارروائی کی مبینہ دہشت گردوں نواز اور احمد کے قبضے سے ممنوعہ لٹریچر اور نقشے برآمد کرلئے۔ ذرائع کے مطابق دونوں افراد کو کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے پر حراست میں لیا گیا، تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ کوہاٹ شہر میں پولیس اور سکیورٹی فورسز کی مشترکہ کاروائی کے دوران چھ سہولت کاروں سمیت 33 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ زیر حراست افراد میں 15 افغان باشندے بھی شامل ہیںجبکہ بغیر رجسٹریشن کرایہ کے گھروں میں مقیم 6 افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔ دریں اثنا بلوچستان کے علاقے مند میں سیکورٹی فورسز نے کا رروائی کر تے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبے میں 3 افراد کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے جدید آلات، سکیورٹی فورسز کے یونیفارم اور اسلحہ برآمد کرلیا۔
گرفتاریاں

ای پیپر-دی نیشن