پنجاب میں داعش کا منظم وجود ہے نہ رینجرز آپریشن کی ضرورت ہے، عمران الزامات کی سیاست سے باہر آئیں: رانا ثناء
لاہور (خصوصی نامہ نگار) صوبائی وزیرقانون رانا ثناءاللہ خان نے کہا ہے کہ داعش کا منظم وجود ہے اور نہ ہی پنجاب میں رینجرز کے آپریشن کی کوئی ضرورت ہے۔ داعش کی موجودگی کے حوالے سے ڈی جی آئی بی کا بےان توڑ مروڑ کر پےش کےا گیا۔ اورنج مےٹرو ٹرےن منصوبے کے خلاف تحرےک انصاف اور دےگر اپوزےشن جماعتوں کا احتجاج عوامی فلاح و بہبود کی مخالفت ہے۔ مےڈےا گفتگو میں انہوں کہا عمران قومی لیڈر ہیں وہ الزامات کی سیاست سے باہر نکل آئیں۔ داعش کا پاکستان میں کوئی منظم وجود نہیں داعش سے تعلق کے الزام میں چند لوگ پکڑے گئے۔ اکا دکا لوگ شام گئے، ان کے رشتہ داروں کو پکڑ کر بھی تحقیقات کی گئیں۔
رانا ثناء