محکمہ تعلیم سندھ کا کارنامہ، ہسپتال کی جیل وارڈ، گیراج میں سکول قائم کردیا
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) محکمہ تعلیم سندھ نے انوکھا کارنامہ کیا ہے جس کی مثال نہیں ملتی۔ لاڑکانہ میں گاڑیوں کے گیراج اور ہسپتال کی جیل وارڈ میں سکول قائم کردیا گیا۔ لاڑکانہ کے بعض سرکاری سکولوں کی حالت بھی خراب ہے۔ لاڑکانہ سینئر وزیرتعلیم نثار کھوڑو کا شہر ہے جبکہ اس شہر کے بعض سکول بنیادی سہولتوں ہی سے محروم ہیں۔ سکولوں کی چار دیواری، پینے کا پانی اور نہ ہی واش روم موجود ہیں۔ ان سکولوں کے سامنے کچرے کے ڈھیر اور گٹر کھلے ہوئے ہیں۔
محکمہ تعلیم / کارنامہ