• news

بھارتی سپریم کورٹ نے سونیا اور راہول گاندھی کیخلاف نیشنل ہیرالڈ کرپشن کیس خارج کرنے سے انکار کردیا، عدالت حاضری سے استثنیٰ

نئی دہلی (نیوز ڈیسک + اے ایف پی) بھارتی سپریم کورٹ نے کانگریس کی صدر سونیا گاندھی اور نائب صدرراہول گاندھی کو ”نیشنل ہیرالڈ کرپشن کیس“ میں حاضری سے مستثنیٰ قراردیتے ہوئے واضح کردیا ہے کہ کرپشن کے اس مقدمے کو خارج نہیں کیا جا سکتا۔ دونوں کو اسکا سامنا کرنا پڑیگا۔ واضح رہے سونیا اور راہول گاندھی نے اس مقدمہ کو حکمران جماعت بی جے پی اور وزیراعظم نریندر مودی کی انتقامانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے خراج کرانے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ سپریم کورٹ نے گزشتہ روز سماعت میں قراردیا کہ اسے نچلی سطح پر کیس کی سماعت میں حکومتی مداخلت کے کوئی ثبوت نہیں ملے واضح رہے ”نیشنل ہیرالڈ“ کانگریس کا ترجمان انگریزی اخبار تھا جسے پہلے وزیراعظم جواہر لعل نہرو کی ہدایت پرجاری کیا۔ منموہن سنگھ کے حالیہ دور میں یہ اخبارمکمل بند کر دیا گیا اور اس کے لاکھوں روپے کے فنڈز اپنی ذاتی فرم کیلئے استعمال کرنے کا سونیا گاندھی اور راہول پر الزام لگایا گیا ہے۔
سونیا / راہول گاندھی

ای پیپر-دی نیشن