شارٹ فال ساڑھے 4ہزار میگا واٹ ،لوڈ شیڈنگ بڑھ گئی ،گیس پریشر مزید کم
لاہور (کامرس رپورٹر)بجلی کی ڈیمانڈ میں اضافہ سے شارٹ فال مزید بڑھ گیا جبکہ دوسری جانب گیس کی ڈیمانڈ میں بھی اضافہ سے گھریلو صارفین کیلئے گیس کا پریشر مزید کم ہو گیا ۔ ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری اور میدانی علاقوں میں سرد ہواﺅں سے لوگوں کی جانب سے بجلی کے ہیٹر کا استعمال بڑھ گیا ہے جس سے ڈیمانڈمیں اضافہ ہوا ہے۔ ڈیمانڈ میں اضافہ سے شارٹ فال بڑھ کر ساڑھے چار ہزار میگاواٹ سے بڑھ گیا ہے جس کے باعث لوڈ شیڈنگ کادورانیہ بڑھا دیا گیا ہے۔ شہروں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھا کر دس سے بارہ گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں چودہ گھنٹے تک کر دیا گیا ہے ۔ دوسری جانب سردی کی شدت میں اضافہ سے گیس کی ڈیمانڈ بھی بڑھ گئی ہے جس سے گھریلو صارفین کے لئے شیڈول اوقات میں بھی گیس پریشر انتہائی کم ہو گیا ہے پریشر کم ہو جانے کی وجہ سے لوگ ایک بارپھر بیٹ بھرنے کے لئے ہوٹلوں کا رخ کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں ۔
لوڈشیڈنگ