پاکستان کے جوہری تھیاروں ، بھارت سے کشیدگی پر تحفظات ہیں: امریکہ
واشنگٹن (صباح نیوز) امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے جوہری ہتھیار اور پاکستان بھارت کشیدگی دونوں پر تحفظات ہیں، امریکہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کیلئے مذاکرات کا خواہاں ہے۔ پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر نے کہا کہ امریکہ کی پاکستان کے جوہری ہتھیاروں کی سکیورٹی سے متعلق پاکستان سے بات چیت ہوتی رہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان بھارت مذاکرات کریں تاکہ خطے میں کشیدگی کو کسی حد تک کم کیا جاسکے۔ پاکستان بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے مذاکرات ہونے چاہئیں تاکہ خطے میں امن کے قیام کو یقینی بنایا جاسکے۔