• news

وفاق کے اختیارات نہ چھوڑنے پر سخت اعتراض ہے: قائم علی شاہ

کراچی (نوائے وقت رپورٹ+ صباح نیوز) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ صحت اور تعلیم سمیت جو فیصلے صوبائی حکومتوں کو کرنا چاہئیں وہ وفاق کر رہا ہے، وفاق کی پالیسی پر سخت اعتراض ہے، چاہے صحت ہو یا تعلیم، پالیسی ابھی تک وفاق کی چلتی ہے۔ وفاق اپنا اختیار نہیں چھوڑنا چاہتا۔ کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ وفاق نے دوائوں کی قیمت پر اپنا اختیار نہیں چھوڑا جبکہ 18 ویں ترمیم کے بعد دوائوں کی قیمتیں، ریگولیشن اور دیگر معاملات طے کرنا صوبائی حکومت کا کام ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے وفاق سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد تعلیم اور صحت کی پالیسی بنانا صوبوں کا کام ہے۔ وفاق ابھی بھی صحت کی پالیسی بنا رہا ہے۔ این آئی سی وی ڈی کے توسیع منصوبے میں چھ بلین روپے کی لاگت سے تین نئے ٹاورز کی عمارت کی تعمیر شامل ہے۔ نئے ٹاورز میں بچوں کی سرجری سمیت امراض قلب کے نئے وارڈ بنیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن