• news

حافظ آباد میںشادی سے انکار پرنوجوان نے محبوبہ کو قتل کر کے خودکشی کرلی

لاہور + حافظ آباد+ سیالکوٹ + کوئٹہ (سٹاف رپورٹر+ نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت + نوائے وقت رپورٹ) لاہور کے تھانہ لیاقت آباد کے علاقہ میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر 15 سالہ لڑکی نے مبینہ طور پر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔دھلہ مارکیٹ کا چوکیدار رنگ علی ڈیوٹی پر تھا اور اسکی بیٹی ارم گھر میں اکیلی تھی۔ اس دوران ارم نے مبینہ طور پر پھندا لے لیا۔ حافظ آباد حافظ آباد کے نواحی گائوں راجہ تریگڑا میں شادی سے انکار پر نوجوان نے اپنی محبوبہ کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔ ملزم عظمت اللہ اپنے گائوں کی رہائشی شادی شدہ خاتون سے محبت کرتا تھا اور اس سے شادی کرنا چاہتا تھا۔ عظمت اللہ جو تین بچوں کا باپ تھا کے اپنے گائوں کی شادی شدہ خاتون ارم بی بی سے تعلقات تھے ارم بی بی دو بچوں کی ماں تھی شادی سے انکار پر عظمت اللہ نے فائرنگ کر کے ارم بی بی کو مار ڈالا اور پھر اپنے آپ کو بھی گولی مار لی موقع پر ہی دم توڑ دیا ۔علاوہ ازیں سیالکوٹ میں تھانہ سبز پیر کے گائوں نوگراں میں گھریلو ناچاقی سے تنگ آکر ڈاکٹر نے خود کو گولی مار کر زندگی ختم کرلی۔ بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر مجید گھریلو جھگڑوں سے تنگ تھا۔ گزشتہ روز اس نے دلبرداشتہ ہوکر خود گو پستول سے گولی مار کر شدید زخمی کرلیا جو بعدازاں وہ دم توڑ گیا ۔ پولیس نے نعش کو قبضہ میں لے کر کارروائی شروع کردی ہے۔دریں اثنا بلوچستان کے علاقے مسلم باغ کی پوزیشن ہولڈر طالبہ نے خودکشی کرلی۔ نجی ٹی وی کے مطابق کالج پرنسپل نے 17 سالہ طالبہ شافعہ کا داخلہ بھجوانے سے انکار کردیا تھا جس پر داخلہ گزرنے کی آخری تاریخ پر طالبہ نے زہریلی دوا پی کر زندگی ختم کرلی۔ شافعہ نے میٹرک میں پورے ضلع میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔ وہ زندگی ختم کرنے سے پہلے داخلے کی اپیل کرتی رہی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری نے خبر کا نوٹس لے لیا اور ہدایت کی ہے کہ واقعہ کی مکمل تحقیقات کی جائیں۔

ای پیپر-دی نیشن