• news

مغربی کنارا: اسرائیلی فوج نے حملہ آور قرار دیکر فلسطینی لڑکی شہید کردی

مقبوضہ بیت المقدس (اے ایف پی+اے پی پی) مغربی کنارہ کے علاقے ہیبرون میں اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے فوجی پر چاقو سے حملے کا الزام لگا کر فائرنگ کر کے فلسطینی لڑکی کو شہید کردیا۔ ادھر اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں 40 فلسطینی گھر منہدم کر دیئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے بلڈوزروں کی مدد سے الفارسیہ اور خالیت الخادر میں سات گھروں کو مسمار کیا جبکہ بار ڈالا اور آئن البیدا میں بھی 35 گھروں کے ڈھانچے مسمار کئے گئے۔ قریبی شہر تیوباس کے مشیر کا کہنا ہے کہ مقامی اور بین الاقوامی تنظیمیں علاقے سے لوگوں کی دوسرے مقامات کی جانب منتقلی میں معاونت کررہی ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن