بنگلہ دیش نے ملک میں موجود روہنگیا مسلمانوں کی مردم شماری شروع کردی
ڈھاکہ (آئی این پی )بنگلہ دیش نے ملک میں موجود روہنگیا افراد کی مردم شماری کا عمل شروع کر دیا، بنگلہ دیش کے دو مختلف کیمپوں میں 33 ہزار روہنگیا مسلمان رجسٹرڈ ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش نے ملک میں موجود روہنگیا افراد کی مردم شماری کا عمل شروع کر دیا ہے ۔ ڈھاکا نے یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب ایسی خبریں موصول ہوئی ہیں کہ ہزاروں روہنگیا مسلمان حالیہ دنوں میں میانمار سے بنگلہ دیش داخل ہوئے ہیں۔ ڈھاکا حکومت نے بتایا ہے کہ یہ عمل17 فروری تک مکمل ہو جائے گا۔ فی الحال بنگلہ دیش کے دو مختلف کیمپوں میں 33 ہزار روہنگیا مسلمان رجسٹرڈ ہیں۔ روہنگیا نسل کے افراد، میانمار میں ظلم و ستم سے فرار ہو کر مختلف ممالک کا رخ کرے ہیں۔