• news

پیپلز پارٹی کی قیادت کا میڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے احتساب کے دوہرے معیار ہیں: ترجمان پرویز اشرف

اسلام آباد (آئی این پی) پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سیکرٹری جنرل، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے ترجمان نے کہا ہے کہ پارٹی کی قیادت کے خلاف کردارکشی کی مہم چلا کر میڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے، احتساب کے دوہرے معیار ہیں۔ ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی کہ راجہ پرویز اشرف نے اپنے حلقے کی شخصیات میں نقد 3 ارب 23کروڑ روپے تقسیم کئے۔ انہوں نے مختلف شخصیات کی طرف سے ترقیاتی کاموں کیلئے دی جانیوالی درخواستوں پر مختلف محکموں کو ہدایات جاری کی تھیں۔

ای پیپر-دی نیشن