مغوی بیٹے سے بات ہوتی رہتی ہے وہ خیریت سے ہے: یوسف رضا گیلانی
ملتان (سپیشل رپورٹر) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کا ذہن شروع ہی سے سیاسی تھا۔ میرے معاملہ پر ان کی کرم فرمائی کی بدولت آج بھی عوام مجھے اچھے لفظوں میں یاد کرتے ہیں انکے سیاست میں آنے پر قطعی حیرانگی نہیں ہوئی ہے۔ مغوی بیٹے سید علی گیلانی سے بات چیت ہوتی رہتی ہے وہ خیریت سے ہیں۔