• news

الطاف کی تقاریر پر پابندی کیخلاف متحدہ کل اور پرسوں برطانوی وزیراعظم کی رہائشگاہ کے باہر بھوک ہڑتال کریگی

لندن (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم نے الطاف حسین کی تقاریر پر پابندی کیخلاف بھوک ہڑتال کا فیصلہ کرلیا۔ اعلامیہ کے مطابق برطانوی وزیراعظم کی سرکاری رہائشگاہ کے سامنے بھوک ہڑتال کی جائیگی۔ بھوک ہڑتال کا فیصلہ رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ بھوک ہڑتال پیر اور منگل کو 10۔ ڈائوننگ سٹریٹ کے سامنے کی جائیگی۔

ای پیپر-دی نیشن