• news

اسلام آباد میں ساڑھے 3 لاکھ روپے کے ’’قیمتی کبوتر‘‘ چوری، پولیس نے مقدمہ درج نہ کیا

اسلام آباد (آن لائن) تھانہ آئی نائن کے علاقے سے ساڑھے 3 لاکھ روپے کے ’’قیمتی کبوتر‘‘چوری ہوگئے۔ صہیب احمد نامی شہری نے تھانے میں دی گئی درخواست میں موقف اختیارکیا کہ اسکے پڑوسی بلال نے ساڑھے تین لاکھ روپے مالیت کے قیمتی کبوتر چوری کئے۔ رابطہ کرنے پر تھانہ آئی نائن کے تفتیشی افسر رضا خان نے کہا کہ ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، دونوں فریقین میں راضی نامہ کیلئے کوشش کررہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن