• news

سمبڑیال، ڈسکہ :4 سالہ سمیت 2 بچوں، جڑانوالہ، سیدوالا میں خاتون، 2 لڑکیوں سے زیادتی

سمبڑیال +ڈسکہ + جڑانوالہ + سیدوالا(نامہ نگاران، نمائندہ خصوصی) سمبڑیال، ڈسکہ میں 4 سالہ سمیت 2بچوں، جڑانوالہ، سیدوالا میں خاتون اور 2 لڑکیوں سے زیادتی کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سمبڑیال میں 4 سالہ بچے سے زیادتی۔ تھانہ بیگووالہ کے موضع جھاڑیانوالہ کے صداقت حسین کے 4 سالہ بیٹے وصی عباس کو گلی میں کھیلتے ہوئے ملزم عبدالزمان نے ویرانے میں لے جا کر زیادتی کر ڈالی۔ علاوہ ازیں ڈسکہ میں پولیس رپورٹ کے مطابق موضع لکڑا کلاں کے محنت کش انور کا بیٹا عاقب جو کلاس اول کا طالب علم ہے گلی میں کھیلنے میں مصروف تھا ملزم عدیل اسے لے گیا اور زیادتی کر ڈالی۔ جڑانوالہ سے چک نمبر 54 گ۔ب کے تنویر احمد کی بیوی (ف) جو تین بچوں کی ماں ہے اس نے 20 روز قبل گائوں کے ہی رہائشی علی حسن کیساتھ موبائل فون پر دوستی کی اور وقوعہ کے روز مذکورہ نے اُسے ملنے کا کہا اور گھر بلوا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جس پر تھانہ صدر پولیس جڑانوالہ نے شوہر کی درخواست پر علی حسن کیخلاف زیادتی کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔ سیدوالا کے نواحی گائوں واں کھچیاں کے زمیندار محمد صدیق کی بیٹی (پ) جو مبینہ طور پر گونگی بہری اور ذہنی طور پر معذور بتائی جاتی ہے اپنے کزن کے گھر جو گائوں سے باہر ہے ملنے گئی۔ واپسی پر گائوں کے اوباس نوجوان محمد نواز نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا دوسرا واقعہ نواحی گائوں ٹھٹھہ خیر کا میں ہوا جہاں ملزموں نے زاہد علی اور اکبر علی نے زمیندار محمد نواز جھیڈو کی سولہ سالہ بیٹی (ر) سے زیادتی کر ڈالی۔

ای پیپر-دی نیشن