نادرا موبائل سرجریز کے خاتمہ، آن لائن کارڈز اجرا پر اوورسیز پاکستانیوں کاملا جلا رد عمل
لیسٹر (نامہ نگار) حکومت پاکستان کی طرف سے نادرا موبائل سرجریز کے خاتمہ پر اور آن لائن نادرا کارڈ کہ آغاز پر پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ساتھ قونصیلٹ کی طرف سے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ کمیونٹی کہ افراد کا کہنا ہے کہ نادرا موبائل سرجریز سے مسائل میں اضافہ ہوا جس سے سیاسی ٹھیکے داروں نے فائدہ اٹھایا۔ کاروباری شخصیت ممتاز محمود کیانی، حسین محمود، طارق اقبال نے کہا کہ نادرا سرجریز نے مسائل پیدا کے حق دار پیچھے رہ جاتے تھے فائدہ دوسرے لوگ اٹھا لیتے تھے حکومت نے نادرا سرجریز ختم کر کے آن لائن کا آغاز کردیا ہے جو ایک قدم ہے ۔ چوہدری غلام حسین آصف محمد، اشتیاق احمد محبوب حسین نہ کیا کہ نادرا آن لائن کی رہنمائی کرنے والے کوئی زیادتی نہیں کر رہے عوام سفارت خانوں کے رویوں اور ان کی بد اخلاقی کے ساتھ ساتھ لمبی لمبی قطاروں سے نالا ہیں جو دوردراز قائم قونصیلٹ میں جاکر پارکنگ فیس دینے کی بجائے پرائیوٹ آن لائن سروس سے مستفید ہونے کو ترجیح دیتے ہیں عوام آلن لائن سروس سے بے حد خوش ہیں۔ کمیونٹی کے رہنمائوں نے کیا کہ بعض مفاد پرست عناصر سرجریز کے خاتمہ پر ہائی کمشن کو استعمال کر کے آن لائن کی سروس کی مخالفت کر رہے ہیں جو بلا وجہ اور بلا جواز ہے۔