لسبیلہ: کارگو کشتی سمندر میں ڈوب گئی 3 افراد ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیا
اوتھل (آئی این پی) لسبیلہ کے ساحلی علاقے کنڈملیراور سپٹ کے سمندر میں ایک کارگو کشتی اچانک ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 6 افراد ڈوب گئے جن میں سے 3 ساحل سمندر پر پہنچے جبکہ دیگر تین افراد لاپتہ ہوگئے جن کو ایدھی کارکن اور پاکستان کوسٹ گارڈ نے تلاش کررہے ہیں۔