جعلسازی سے شناختی کارڈ بنوانے والے افغان باشندوں سابق ناظم پنڈی طارق کیانی سمیت 9 افراد گرفتار
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ایف آئی اے نے جعلسازی سے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنوانے والے افغان باشندوں سمیت 9 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق افغان باشندوں کو شناختی کارڈ دلوانے میں مدد دینے پر چار دیگر ملزم بھی گرفتار کرلئے۔ گرفتار افغان باشندوں میں ظفر خان، نعمان خان، شیر علی، ظاہر شاہ، گل رحمان شامل ہیں۔ چودھری عبدالحمید اور سابق ناظم راولپنڈی طارق کیانی کو بھی گرفتار کیا گیا۔ طارق کیانی اور چودھری عبدالحمید کو کاغذات کی تصدیق کرنے پر گرفتار کیا گیا۔