• news
  • image

بھارتی پابندی کو نہیں مانتا، اس کی کوئی حیثیت نہیں:اسد رئوف

لاہور (نمائندہ سپورٹس) بھارتی کرکٹ بورڈ کی پابندی کے فیصلے کو نہیں مانتا نا ہی اسکی کوئی حیثیت ہے یہ معاملہ عدالت میں ہے اور بی سی سی آئی نے مجھ پر پابندی عائد کردی ہے حالانکہ میں پہلے ہی بین الاقوامی کرکٹ سے علیحدگی اختیار کر چکا ہوں اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے معاہدہ ختم ہونے کے وقت آئی سی ای نے واضح کیا تھا کہ میرا کنٹریکٹ کسی تنازع کی وجہ سے ختم نہیں کیا گیا،ان خیالات کا اظہار انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ایلیٹ پینل میں شامل سابق پاکستانی امپائر اسد روف نے وقت نیوز کے پروگرام گیم بیٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میں نے اس کیس کے حوالے سے تمام ضروری چیزیں اور کاغذات بی سی سی آئی کو بھیجے ہیں مجھے سننے اور کوئی بھی باقاعدہ سماعت رکے بغیر فیصلہ سنا دینا واضح طور پر تعصب اور بدنیتی ہے۔ میں نے انڈین پریمیر لیگ میں پانچ سال امپائرنگ کی ہے کھیل کے میدان میں میری کارکردگی سب کے سامنے ہے کچھ پوشیدہ یا ڈھکا چھپا نہیں ہے، میں نے کبھی اپنے شعبے میں کسی کو فائدہ دیا نا ہی کوئی فائدہ لیا ہے۔ اب ممبئی پولیس کے چیف کیس کو کسی اور طرف لے جانا چاہتے ہیں اور بھارتی کرکٹ بورڈ بھی بغیر ثبوتوں اور سماعت کے یکطرفہ فیصلے کر رہا ہے۔ ہمارے فیصلے سب سے بڑا ثبوت ہیں، اس لیے بی سی سی آئی کے اس فیصلے کی کوئی اہمیت نہیں ہے ویسے بھی کیس عدالت میں چل رہا ہے تو ایک بورڈ کس طرح عدالتی کارروائی مکمل ہونے سے پہلے اپنے طور کوئی فیصلہ کر سکتا ہے، میری لیگل ٹیم نے تمام کاغذات بھارت بھیج رکھے ہیں پہلے انکا تو جواب دیا جائے۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن