گیارہویں چولستان جیپ ریلی صاحبزادہ سلطان نے جیت لی
بہاولپور (نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ) گیارہویں چولستان جیپ ریلی صاحبزادہ سلطان نے جیت لی جبکہ کراچی سے تعلق رکھنے والے رونی پٹیل رنر اپ رہے، دفاعی چیمپئن نادر مگسی کی گاڑی خراب ہوگئی۔ گزشتہ روز صحرائے چولستان میں ہونے والی گیارہویں چولستان جیپ ریلی کے حتمی نتائج کا اعلان کیاگیا جس کے مطابق پری پیڈ گاڑیوں کی اے کیٹگری میں صاحبزادہ سلطان نے پہلی ،رونی پٹیل دوسری اور ندیم نعیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔بی کیٹیگری میں محمد جعفر مگسی پہلے،جام کمال خان دوسرے جبکہ زین محمود تیسرے نمبر رہے۔سی کیٹیگری میں سعید ظہیر نے پہلی،راجہ اسلم رحمان نے دوسری اور ڈاکٹر نوراللہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ڈی کیٹگری کی ریس میں محبوب خان فاتح رہے جبکہ محمد اقبال نے دوسری اور داود عباسی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔سٹاک گاڑیوں کی اے کیٹیگری میں ملتان کے قادر نوازسانگی نے پہلی ، میاں افضل حق دوسری جبکہ کاشف اصغر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔سٹاک گاڑیوں کی بی کیٹیگری میں عامرمگسی پہلے،محمد بلال عاشق دوسرے اور آصف عزیز شیخ تیسرے نمبر پررہے۔سی کیٹیگری میں عبدالرحمن خان نے پہلی،سید امیر علی شاہ نے دوسری اور ملتان کے غلام نبی خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ڈی کیٹگری میں محمد سجاد فاتح رہے جام محمد بلال اور علی وقار وڑائچ نے بالترتیب دوسری اورتیسری پوزیشن حاصل کی۔لیڈیز کیٹگری میں جمیلہ آصف نے پہلی اور کرشنا پٹیل نے دوسری پوزیشن حا صل کی۔ان نتائج کے اعلان کے بعد چولستان میں منعقدہ تقریب تقسیم انعامات میں کامیابی حاصل کرنیوالے کھلاڑیوں کو کیش پرائز اور ایوارڈ سے نوازاگیا۔