آسٹریلوی آل رائونڈر شین واٹسن کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بھی شرکت مشکوک
سڈنی (سپورٹس ڈیسک ) پاکستان سپر لیگ میں زخمی ہونے والے آسٹریلوی اور اسلام آباد یونائٹیڈ کے آل رائونڈ ر وطن واپس پہنچ گئے ۔ ذرائع کے مطابق شین واٹسن کی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں شرکت بھی مشکوک ہوگئی ہے۔ وہ پی ایس ایل کے دوران پیٹ کی بیماری میں مبتلاہوئے تھے جس کی وجہ سے علاج کیلئے وطن واپس جانا پڑا۔ وہ آج ٹیسٹ کرائیں گے جس کے بعد رپورٹس کو دیکھ کر مستقبل کافیصلہ کیا جائیگا۔شین واٹسن نے کہا کہ پی ایس ایل کو ادھورا چھوڑ کر بہت افسوس ہوا۔علاج کے بعد مزید کوئی فیصلہ کروں گا۔ کرکٹ آسٹریلیاکو تمام رپورٹس سے آگاہ کروں گا۔ورلڈ کپ سے قبل فٹنس ثابت کرنا ہوگی ۔