• news

ورلڈ کپ میں بھارت سے ہارنے کی روایت توڑ دینگے :وقار یونس

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ اس بار بھارت سے ورلڈ کپ میں ہارنے کی روایت کو ختم کردیں گے ۔ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ بھارت میں کھیلا جانا ہے ۔ حریف ٹیم ہوم گرائونڈ پر سخت ثابت ہوئی ہے تاہم پاکستان سپر لیگ اور ایشیا کپ سے ہمارے کھلاڑیوں کو بھی اچھی پریکٹس مل جائے گی۔پاکستان اور بھارت کا میچ اعصاب کی جنگ ہوتی ہے اور جو ٹیم اعصاب پر قابو رکھتی ہے کامیاب ہوتی ہے ۔میچ میں پچ کا بھی بڑا عمل دخل ہوتا ہے او ر بھارتی ٹیم متوازن ہے ۔ٹف میچز کیلئے تیاری کر رہے ہیں ۔ کو چ کی حیثیت سے اپنی ذمہ داری نبھا رہاہوں مگر ٹی ٹونٹی گیم میچ والے دن کا پلان ہوتا ہے ۔ مختصر فارمیٹ کیلئے حکمت عملی تیار کرنا ہوتی ہے ۔اسی دن کی مناسبت سے کھیل پیش کرنا ہوتا ہے۔ٹیم میں سلیکٹرز نے میری مشاورت سے کچھ تبدیلیاں کی ہیں اور امید ہے کھلاڑی اچھا پر فارم کریں گے۔ٹیم تجربہ کار کھلاڑیوں اور نوجوان کھلاڑیوں سے تیارکی ہے ۔ بھارت کوورلڈ کپ میں ہوم گرائونڈ کا ایڈوانٹیج حاصل ہوگا۔پاکستان اور بھارت کی پریشر والی گیم ہوتی ہے اور لوگوں کودونوں ٹیموں سے بہت زیادہ توقعات وابستہ ہوتی ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن