ٹی ٹونٹی: آئرلینڈ نے متحدہ عرب امارات کو 34رنز سے شکست دیدی
ابوظہبی (سپورٹس ڈیسک)آئرلینڈ نے متحدہ عرب امارات کو دو میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز کے پہلے مقابلے میں 34رنز سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔آئرلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 8وکٹوں کے نقصان پر 134رنز بنائے۔اوبرائن نے 29اور سورنسین نے چھبیس رنز بنائے ۔پانچ کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکے ۔امجد جاوید نے تین وکٹیں حاصل کیں ۔ متحدہ عرب امارات کی ٹیم 19.2اوورز میں 100رنز بناکر آئوٹ ہوگئی ۔شیمان انور چوبیس‘فہد طارق سولہ رنز بناکر نمایاں رہے ۔ سات کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکے ۔