• news
  • image

پاکستانی خواتین باکسرز نے 2برانز میڈل جیت کر تاریخ رقم کردی

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان باکسنگ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت کرنے والی خواتین باکسرز رخسانہ پروین اور صوفیہ جاوید نے برائونز میڈل جیت کر نئی تاریخ رقم کی ہے۔ رخسانہ60 کے جی میں جبکہ صوفیہ نے 75 کے جی میں ملکی نمائندگی کی، دونوں کھلاڑیوں نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی، جہاں وہ کامیاب نہ ہو سکیں تاہم برائونز میڈل ان کے حصے میں آیا، دونوں کھلاڑی براہ راست سیمی فائنل میں پہنچی تھیں جبکہ تیسری خاتون باکسر خوشلین بانو کواٹر فائنل میں ہار گئی تھیں، انہوں نے 51کے جی کیٹگری میں شرکت کی تھی ۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن