• news

وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں تین روزہ انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہوگی

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں تین روزہ انسداد پولیو مہم آج پیر 15 جنوری سے شروع ہوگی جس میں پانچ سال تک کی عمر کے لاکھوں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق مہلک مرض کے خلاف مہم کیلئے ہزاروں ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائیں گی۔ حکام پرامید ہیں کہ اس پولیو مرض کا رواں سال خاتمہ ہو جائیگا۔ دریں اثناء پولیو مہم کے سلسلے میں ملک بھر کے اضلاع کی درجہ بندی کردی گئی ہے۔ فاٹا اور کے پی کے میں 13، 13 اضلاع کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ شمالی، جنوبی وزیرستان، بنوں اور خیبر ایجنسی ہائی رسک کیٹگری میں شامل ہیں۔ کراچی میں بلدیہ اور گڈاپ کو انتہائی ہائی رسک قرار دیا گیا ہے جبکہ پنجاب اور سندھ کے 8، 8 اضلاع حساس قرار دئیے گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن