امریکہ میں مسلمانوں کے داخلے پرپابندی کا مخالف ہوں: اداکار جارج کلونی
واشنگٹن (این این آئی) امریکی ادارکار جارج کلونی نے کہاہے کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکہ میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی کے مطالبوں کو مسترد کرتے ہیں۔ گزشتہ روز کلونی اور انکی وکیل اہلیہ نے جو انسانی حقوق کی سرگرم کارکن بھی ہیں جرمن چانسلر انجیلا میرکل سے انکے دفتر میں ملاقات کی۔ پناہ گزینوں کے بحران کے حوالے سے کلونی نے کہا کہ میرے نزدیک پناہ گزینوں کا بحران صرف شامی پناہ گزینوں تک محدود نہیں۔ جنوبی سوڈان اور دارفور میں ابھی تک مہاجرین اور پناہ گزین ہیں۔ لاکھوں لوگ ابھی تک موت کے منہ میں جارہے ہیں درحقیقت یہ بحران دنیا بھر میں موجود ہے۔