ترکی کی شمالی شام میں کرد وں کیخلاف فوجی کارروائیوں پر امریکہ کا تحفظات کا اظہار
واشنگٹن(آئی این پی)امریکہ نے ترکی کی طرف سے شمالی شام میں کرد جنگجوؤں کے خلاف فوجی کارروائیوں کی اطلاعات پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ترکی اور شامی کردوں پر تحمل سے کام لینے پر زور دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ا مریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے ترکی کی طرف سے شمالی شام میں کرد جنگجوؤں کے خلاف فوجی کارروائیوں کی اطلاعات پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ترکی اور شامی کردوں پر تحمل سے کام لینے پر زور دیا۔ جان کربی نے دونوں فریقو ں کو پیچھے ہٹنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس کی بجائے وہ داعش کے انتہاپسندوں کو شکست دینے پر اپنی توجہ مرکوز کریں جو شمالی شام میں ایک وسیع علاقے پر قابض ہے۔ قبل ازیں ترکی کی فوج نے جنگ کے شکار حلب شہر کے شمال میں کرد ملیشیا کے ٹھکانوں پر گولی باری کی۔ یہ گولہ باری ترکی کے وزیر اعظم احمد داؤد اغلو کی طرف سے اس انتباہ کے کچھ ہی گھنٹوں کے بعد کی گئی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر سرحد پار سے اسے کوئی خطر ے درپیش ہوا تو انقرا کارروائی کرے گا۔