• news

صوبائی ترقیاتی پروگرام میں 77 ارب روپے کی ممکنہ کٹوتی کے باعث خیبر پی کے کی معیشت کو شدید جھٹکا لگنے کا خدشہ

اسلام آباد(صباح نیوز) وفاق کی جانب سے خیبر پی کے کو بجلی کے خالص منافع کے واجبات کے تحت مناسب وقت پر ادا نہ کرنے پر رواں مالی سال صوبائی ترقیاتی پروگرام میں 77 ارب روپے کی کٹوتی کا جھٹکا لگ سکتا ہے۔ وفاق کو صوبے کی تشویش سے آگاہ کر دیا گیا۔ ماہرین معیشت تحریک انصاف کی خیبر پی کے حکومت کے رواں سال آمدن کا حد سے زیادہ تخمینہ لگانے کو بھی ترقیاتی پروگرام میں ممکنہ کٹوتی کی اہم وجہ قرار دے رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک کے لیے صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگرام 2015-2016ء پر عملدرآمد کو یقینی بنانا اہم چیلنج بن گیا۔

ای پیپر-دی نیشن