• news

کراچی میں ہزاروں افراد کی’’عافیہ سے محبت‘‘ واک

کراچی (این این آئی) عافیہ موومنٹ کے تحت قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے سفاری پارک سے نیپا تک ’’عافیہ سے محبت واک‘‘ کا اہتمام کیا گیا جس میں عافیہ موومنٹ سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک کی تمام سیاسی جماعتوں پاسبان، جماعت اسلامی، متحدہ قومی موومنٹ، تحریک انصاف ، پیپلز پارٹی، خاکسار تحریک، انسانی حقوق اور سول سوسائٹی کی مختلف تنظیموںکے رہنمائوں، کارکنوں اور شہریوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا بیٹیاں بیچی نہیں جاتیں بلکہ اپنی جانوں سے بھی بڑھ کر ان کی حفاظت کی جاتی ہے۔ ملک میں انارکی کی وجہ غیرملکی عقوبت خانوں میں بے شمار بے گناہ لوگوں کی موجودگی ہے، حکمران عافیہ کو واپس وطن لانے کا اپنا وعدہ پورا کریں ورنہ عوام سڑکوں پر ان کا احتساب کریں گے۔ مقررین نے کہا عافیہ کو قید ہوئے مارچ میں 13 سال مکمل ہو جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن