• news

عمران خان عوامی نہیں فسادی اور احتجاجی سیاست کرتے ہیں: رانا ثناء اللہ

لاہور (آئی این پی) صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان عوامی نہیں فسادی اور احتجاجی سیاست کرتے ہیں‘ حکومت تحر یک انصاف کے کسی دھر نے کی دھمکی سے مرعوب ہونیوالی نہیں، حکومت نہ صرف اپنی آئینی مدت پوری کریگی بلکہ آنیوالی حکومت بھی ہماری ہی ہو گی‘ اورنج لائن میٹرو ٹرین کے خلاف احتجاج کرنیوالے عوامی ترقی اور خوشحالی کے دشمن ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلی شہباز شریف کی مثبت پالیسیوں کی وجہ سے تحریک انصاف کے پاس احتجاج کا کوئی ایجنڈا نہیں اس لئے وہ ملک کی ترقی کے درپے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن