• news

رواں برس وفاقی حکومت کیلئے بھاری ثابت ہو گا: شیخ رشید

لاہور(آئی این پی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ رکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ رواں سال (ن) لیگ کی حکومت کیلئے بہت بھاری ثابت ہو گا، حکمرانوں کے آئینی مدت پوری کرنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں‘ (ن) لیگ کی حکومت سے صرف انکی خوشخالی اور ترقی ہوئی ہے عوام کیلئے بھوک اور افلاس کے سواکچھ نہیں‘ حکومت نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کا فائدہ عوام تک منتقل نہ کر کے اربوں روپے کما لئے ہیں‘ میں عمران خان کے ساتھ ہوں ایک دن ضرور تبدیلی آئیگی۔ اپنے ایک انٹرویو کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت نے قوم سے کیے جانیوالا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا جسکی وجہ سے عوام ان سے تنگ آچکی ہے اور ملک میں مسائل کے حل کیلئے تبدیلی ضروری ہے۔

ای پیپر-دی نیشن