طورخم، چمن بارڈر پر آزادانہ نقل و حرکت دہشتگردی کی بڑی وجہ ہے: حامد رضا
لاہور (خصوصی نامہ نگار)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ طور خم اور چمن بارڈر سے آزادانہ آمدروفت دہشتگردی کا بڑا سبب ہے،پی آئی اے ، ریلوے اور سٹیل ملز کی تباہی کے ذمہ داروں کا تعین ہونا چاہیئے،قومی کمیشن بناکر قومی اداروں کے زوال کا سبب بننے والے افراد کی نشاندہی کی جائے اور انہیں عبرت کا نشان بنایا جائے۔داعش کے معاملے میں حکومتی ادارے اور وزراء کنفیوز ہیں۔ آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کے کارکن کا قتل قابل مذمت ہے۔قطر ایل این جی معاہدہ پر عوام کو اندھیرے میں رکھاگیا ہے ایران سے سستی گیس خریدنے کے بجائے قطر سے مہنگی گیس خریدی جارہی ہے۔