مسلم لیگ ن دوبارہ ماضی کی غلطیاں دہرا رہی ہے: عدنان اصغر ہنجرا
لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل افغانی صادق بٹ ڈپٹی سیکرٹری پیپلز پارٹی لاہور چوہدری عدنان اصغر، ہنجرا پیپلز پارٹی کلچر ونگ پنجاب کے آرگنائزر سید مرغوب حسین نقوی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کوٹلی میں پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشن اور ریلی میں فائرنگ کی پر زور مذمت کرتے ہیں مسلم لیگ ن دوبارہ ماضی کی غلطیاں دوہرا رہی ہے جس سے ہمیشہ جمہوریت کو نقصان پہنچا ہے۔ عوام کو بے یاروں مدد گار کردیا گیا ہے مہنگائی عروج پر ہے بجلی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا دوبر کر کے رکھ دیا ہے۔