ویلنٹائن ڈے کلچر اسلامی تعلیمات کے منافی ہے: نبیرہ عندلیب نعیمی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) مسلم لیگ (ن)کی رکن پنجا ب ا سمبلی وناظمہ جامعہ سراجیہ نعیمیہ نبیر ہ عندلیب نعیمی نے کہاہے کہ ویلنٹائن ڈے کلچراسلامی تعلیمات کے منافی ہے۔مسلم خواتین مغربی تہذیب کو اپنانے کی بجاے خاتون جنت سیدہ فاطمۃ الزھراء کی سیرت کو اپنا آئیڈیل بنائیں۔اسلام امن ومحبت کادین ہے جو ہرلمحہ انسانیت سے محبت کادرس دیتاہے۔حیا،پردہ وحجاب،پاک دامنی جیسے اوصاف مسلم خواتین کی پہچان اوراہل ایمان کاطرئہ امتیاز ہیں۔