اسلام نے انسانوں کوا نصاف، حقوق العباد ،ا من ا ور مساوات کا درس دیا : فوزیہ مبشر
لاہور (خبر نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ممتازرہنما بیگم فوزیہ مبشر نے کہا ہے کہ ظہوراسلام سے جہالت کے اندھیرے دورہوئے ۔ اسلام دین فطرت اوردین کامل ہے،قرآن مجیدفرقان حمید نے انسانوں کوانسانیت،انصاف،حقوق العباد ،رواداری ، امن اورمساوات کادرس دیا۔ اسلامی امہ کامیابی ،سربلندی اورسرفرازی کیلئے اللہ تعالیٰ کی رسی کومضبوطی سے تھام لے ۔خدانخواستہ اسلامی ملکوں کے درمیان انتشارسے اسلام دشمن قوتوں کوتقویت ملی گی۔