• news

دہشت گرد قوم کا حوصلہ پست نہیں کر سکتی ، قومی امن کمیٹی کا سیمینار

لاہور( خبر نگار) قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے زیر اہتمام امن سیمینار سے خطاب میں مرکزی وائس چیئرمین قمر الزمان بابر نے کہا کہ پاکستان مشکلات کے باوجودترقی اور خوشحالی کی منزل حاصل کرے گا ۔ دہشت گرد قوم کا حوصلہ پست نہیں کر سکتے ۔ امن کیلئے ہماری فورسز اور عوام نے بے شمار قربانیاں دی ہیں ۔ عالمی طاقتوں نے پاکستان کی قربانیوں کو اس طرح نہیں سراہا جیسا کہ انہیں سراہنا چاہیے تھا ۔ پاکستانی قوم دہشت گردوں سے گھبرائے گی نہیں انہیں مار بھگائیں گی ۔ ارشاد عالم شاد چودھری لئیق ، آغا شوکت ، امجد عبید ، مکرم شاہ نقوی نے کہا کہ قوم اور عسکری و سیاسی قیادت دہشت گردی کیخلاف ایک صفحے پر ہیں ۔ دہشت گردی کو تعلیم کے ہتھیار سے شکست دینگے ۔ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں فورسز کا کردار مثالی ہے ۔ سیمینار میں خالد محمود ، اعجاز احمد ، سید مبین شاہ ، امیر علی زیدی ، نور حسین ، منظور حسین ، وقار احمد اور دیگر نے شرکت کی ۔

ای پیپر-دی نیشن