نفاذ اردو کے لئے انگلش میں نوٹیفیکیشن مضحکہ خیز ہے: ڈاکٹر شریف نظامی
لاہور(پ۔ر) سپریم کورٹ نے عدالتوں،سرکاری دفاتر،تعلیمی اور دیگر اداروں میں حسب دستور انگریزی کا راج ہے حال ہی میں عدالت عظمی کے مجبور کر نے پروزارت قانون و انصاف نے ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا جس میںمقابلے کے تمام امتحا نات اردو میں لینے اور جملہ قوانین کے اردو میںتراجم کی نوید سنائی گئی ہے۔یہ مراسلہ اس لحاظ سے مضحکہ خیز ہے کہ یہ انگریزی میں جاری کیا گیاہے۔اس سے واضح ہوتا ہے کہ حکومت توہین عدالت کے ساتھ ساتھ عوام و خواص کی آنکھوں میں دھول جھونک رہی ہے۔ بنگلہ دیش میں آزادی کے بعدجب بنگالی کو سرکاری زبان کے طور پرنافذ کیا تھا تو وہاں کی بیوروکریسی نے بھی ایسے ہی تاخیری ہتھکنڈے استعمال کیے تھے۔ ان خیالات کا اظہار قومی زبان تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر نظامی نے کیا