ڈاکٹر طاہر القادری کی سالگرہ کی تقریبات 7 روز منائی جائیں گی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 65ویں سالگرہ کے موقع پر عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کی طرف سے 7روزہ تقریبات منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ،پہلی تقریب ادارہ آغوش میں ہو گی جہاں شعبہ خواتین کی طرف سے آغوش میں زیر تعلیم بچوں کے ساتھ مل کر کیک کاٹا جائے گا ۔ سالگرہ تقریبات کے ضمن میں عوامی تحریک ،تحریک منہاج القرآن اور انکے جملہ فورمز ڈاکٹر طاہر القادری کی علمی،تحقیقی خدمات پر سیمینار منعقد کرینگے ،مرکزی تقریب 19فروری کو مرکزی سیکرٹریٹ میں ہوگی۔