دھرمپورہ، جلوپارک، باغبانپورہ اور بارڈر ایریا میں سرکاری ہسپتا ل موجود نہیں، : سجیل احمد
لاہور (پ ر ) لاہور کی آبادی دھرم پورہ سے لیکر جلو پارک باغبانپورہ، بارڈرایریا اور اس سے ملحقہ آبادیوں کے لئے کوئی سرکاری ہسپستال نہیں ہے ان علاقوں کے رہائشی لوگوں میں سے کسی کے ساتھ کوئی حادثہ ہو جائے تو وہ سرکاری ہسپتال تک پہنچتے پہنچتے موت کی آغوش میں چلا جاتا ہے مسلم لیگ کے کارکن سجیل احمد نے خادم اعلی پنجاب اور ان علاقوں کے ایم پی ایز اور ا یم این ایز سے اپیل کی ہے کہ اس اہم مسئلہ کی طرف توجہ دیں