• news

آنے والا دور تحریک انصاف کا ہوگا: حامد خان

لاہور (خبر نگار) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما حامد خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ پارٹی کارکنا ن ڈور ٹو ڈور جا کر زیا دہ سے زیا دہ ممبر سازی کریں اور نچلی سطح پر متحرک ہوں‘عمران خان نے کارکنو ں موقع فراہم کیا ہے کہ وہ اپنے ووٹ کی طاقت سے حقیقی قیادت کا انتخاب کریں جو کہ انہیں جائز حق بھی دلوائے اور اُن کے حقوق کی جنگ بھی لڑ ے ۔بھٹہ چوک میں پارٹی رہنما کاشف سلیم اور راجہ شبیر کی طرف سے پارٹی رہنما ؤں اور کارکنو ں کے اعزا ز میں دئیے گئے ناشتے کی تقریب سے خطا ب کرتے ہو ئے انہو ںنے کہا کہ تحریک انصاف عام آدمی کی پارٹی ہے اور عمرا ن خان نے عوام میں یہ شعو ر بیدار کیا ہے کہ وہ اس پارٹی کے پلیٹ فارم پر آکر بڑے سے بڑ ے عہد ے پر پہنچ سکتے ہیں

ای پیپر-دی نیشن