جماعت اہلحدیث کا ’’ویلنٹائن ڈے کیخلاف مظاہرہ
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اہل حدیث پاکستان کے زیر اہتمام ’’ویلنٹائن ڈے‘‘ کے خلاف چوک دالگراں میں احتجاجی مظاہرہ ہوا جس کی قیادت امیر جماعت اہل حدیث حافظ عبدالغفار روپڑی، مولانا شکیل الرحمن ناصر، مولانا عبدالوہاب روپڑی نے کی۔ کارکنان نے کثیر تعداد میں مظاہرے میں شرکت کی اور بیہودہ تہوار کے ملک بھر میں پابندی کا مطالبہ کیا گیا۔ حافظ عبدالغفار روپڑی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ویلنٹائن ڈے جیسے غیر اخلاقی ، غیر اسلامی بیہودہ تہوار کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں۔