• news

سیاسی جماعتوں کو عسکریت پسندی کیخلاف متحد ہونا چاہئے: خرم نواز

لاہور (خصوصی نامہ نگار)پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے انتہا پسند سیاسی کارکن قتل کر رہے ہیں، تمام سیاسی جماعتوں کو حکمران جماعت کی عسکریت پسندی کے خلاف اکٹھا ہونا ہو گا ۔انہوں نے آزاد کشمیر میں پی پی کارکن کی ہلاکت پر دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اسکی شدید الفاظ میں مذمت کی۔عوامی تحریک آزاد کشمیر کے صدر منصور خان نے کہاکہ پیپلز پارٹی کارکن کی ہلاکت کا تعلق ریاستی انتخابات سے ہے ، مسلم لیگ ن دہشت پھیلا کر انتخابی نتائج ہائی جیک کرنا چاہتی ہے ،انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر کی پر امن سیاسی فضا کو ن لیگ کے وزیروں نے نفرت انگیز بیانات دے کر خون آلود کر دیا

ای پیپر-دی نیشن