پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات ہرگزرتے دن کے ساتھ مزید مضبوط ہونگے: علماء
لاہور (خصوصی نامہ نگار)مذہبی جماعتوں کے قائدین نے کہا ہے کہ باقاعدہ سازش کے تحت سعودی عرب اور پاکستان میں اختلافات پید اکر نے کی کوشش کی جا رہی ہیں ۔گزشتہ روز تحر یک تحفظ حرمین شر یفین کے امیر علامہ زبیر احمد ظہیر سید محفوظ شاہ ‘ علامہ حسین احمد اعوان ‘ مولانا سیف الدین سیف ‘ علامہ ممتاز حسین اعوان ‘ مولانا عبد الغفار روپڑی ‘ڈاکٹر سید طالب الر حمن شاہ زیدی ‘مولانا محمد آصف ربانی ‘مولانا عبد الستار نیازی ‘مولانا فیاض احمد سلفی ‘مولانا محمد نعیم اوکاڑوی سمیت دیگر مذہبی جماعتوں کے قائدین نے اپنے مشتر کہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اور سعوی عرب کے تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط ہو رہے ہیں لیکن کچھ عرصہ سے باقاعدہ ایک سازش کے تحت دونوں ملک میں تفر یق پیدا کر نے کی کوشش کی جا رہی ہیں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات کو خراب کرنے کی کسی سازش کو ناکام بنادینگے