• news

دُم کی وضاحت کی تو معاملات بگڑ جائیں گے: مولا بخش چانڈیو

حیدرآباد (آن لائن+ نیٹ نیوز) سندھ کے وزیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو کو دوسرے دن بھی ’’دُم‘‘ نہیں بھولی۔ کہتے ہیں دم کی وضاحت کی تو معاملات اور بگڑ جائیں گے۔ حیدرآباد سول ہسپتال کے دورہ کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوںں نے یہ بھی شکوہ کیا وزیراعلیٰ سندھ آنکھ بھی جھپک لیں تو کہا جاتا ہے سو رہے ہیں۔ آن لائن کے مطابق انہوں نے پیپلز پارٹی کی حکومت نے کہیں بھی کبھی بھی نہتے عوام کو مارنے کی سیاست نہیں کی اور یہ ہمارا شیوا نہیں بلکہ ہم دھاندلی اور دیگر تکالیف برداشت کرتے ہیں مگر قتل و غارت گیر ی برداشت نہیں کرتے اور مخالفین کے خون بہانے کے حق میں نہیں۔ انہوں نے کہا یہ مسلم لیگ (ن) کا شیوا ہے کہ کسی بھی طریقے سے انتخابات جیتو۔ آزاد کشمیر ایک پر امن وادی ہے جسے پر امن ہی رہنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی مفاد کی خاطر کسی کا خون نہیں بہانا چاہیے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا پنجاب کے وزیر اعلیٰ نے وفاقی حکومت کے خلاف ریلی نکالی ان ہی مسائل پر اب وہ ریلی کیوں نہیں نکالتے کیا اب سارے مسائل حل ہو گئے ہیں۔ لاہور کے واپڈا ہاؤس میں ایک وائس رائے ہند بیٹھے ہیں اگر وہ بہتری کیلئے کام کرتے ہیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے مگر لوگوں کو تکلیف دینا اچھی بات نہیں ہے اور واپڈا کی بقایاجات کی وصولی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ کبھی بھی نہیں چاہیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن