• news

سپریم کورٹ نے غداری کیس کی سماعت کرنیوالی خصوصی عدالت کے 21 نومبر کے حکم سے متعلق درخواست غیر موثر ہونے پر خارج کردی

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت کے 21نومبر 2014ء کے حکم سے متعلق درخواست غیر موثر ہونے پرخارج کردی ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ ہائی کورٹ اسے کالعدم قرار دے چکی ہے کیا اب سپریم کورٹ اسے دوبارہ کالعدم قرار دے؟ درخواست گزار چاہے تو اب ٹرائل کورٹ سے رجوع کرسکتا ہے۔ جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ خصوصی عدالت کا 21نومبر کا حکم جب کسی فریق نے چیلنج (سپریم کورٹ میں) نہیں کیا تو آپ نئی درخواست کے بجائے اسی کیس میں پارٹی بن جائیں اپنے تحفظات کے حل کے لیئے علیحدہ سے درخواست دائر نہ کریں عدالت کیس کا کوئی تیسرا پہلو نہیں نکالنا چاہتی۔

ای پیپر-دی نیشن